لاہور، دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں کے بعد حضرت داتا گنج بخش اور بی بی پاک دامن کے مزارات کی سکیورٹی سخت کردی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) لاہو رسمیت ملک کے دیگر مقامات پر دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں حضرت داتا گنج بخش اور بی بی پاک دامن کے مزارات کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں بی بی پاک دامن کے مزار کو زائرین کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا جبکہ محکمہ اوقاف پنجاب نے داتا دربار کے جن 140وی آئی پی شخصیات ، افسران اور مستقل آنے والے زائرین کو جو خصوصی پاس جاری کررکھے تھے انہیں منسوخ کردیا گیا۔

محکمہ اوقات نے یہ پاس ان 140شخصیات کی گاڑیاں داتا دربار کے پارکنگ حلقہ میں کھڑی کرنے کے لئے جاری کیے ہوئے تھے۔ پاسوں کی منسوخی کے بعد ان گاڑیوں کا داتا دربار کے پارکنگ لاٹ میں داخلہ بند کیا گیا ہے ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اقدامات کے تحت داتا دربار پر لگائے گئے سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔جو اب110ہوگئی ہے جنہیں مسلسل مانیٹرنگ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :