لاہور، نماز جمعہ کی ادائیگی سخت سکیورٹی میں کی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہر بھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سخت سکیورٹی کے تلے ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کے پیش نظر شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد اور خصوصی طور پر نماز جمعہ کے وہ اجتماعات جو سڑکوں اور کھلے میدانوں میں منعقد کیے گئے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ ان انتظامات کے تحت کھلے میدانوں کو قناتوں اور بیرئیر لگاکر بند کردیا گیا تھا۔مساجد کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے جہاں مسلح پولیس اہلکار تعینات تھے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں شرکت کے لئے آنے والے نمازیوں کی جامعہ تلاشی کے ساتھ ساتھ ڈیٹیکٹر کے ذریعے انہیں چیک کرنے کے بعد واک تھروگیٹ سے گزارا گیا۔

متعلقہ عنوان :