سپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،امن امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

جمعہ 17 فروری 2017 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ درانی نے جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں ملک کی امن وامان میں موجود صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سپیکر بلوچستان کے ہمراہ سکائوٹ کا ایک دستہ بھی تھا اس موقع پر سانحہ چیئرنگ کراس کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی۔