امن جرگہ خیبر پختونخوا کی لال شہباز قلندر ؒ کے مزار کے احاطہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 22:51

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) امن جرگہ خیبر پختونخوا کے چیئرمین سید کمال شاہ نے سیہون شریف میں برصغیر پاک و ہند کے مشہور صوفی لال شہباز قلندر ؒ کے مزار کے احاطہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوفیائے کرام نے امن، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام بھلا کر برصغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلا دیا تھا۔

اور آج اس خطے میں آفاقی مذہب دین اسلام پر کروڑوں لوگ عمل پیرا ہیں۔ یہ ان عظیم ہستیوں کی عملی ریاضت ، مجاہدہ، عبادت کی بدولت ہے۔ سید کمال شاہ نے دہشت گردی کی اس نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ، سیاسی پارٹیوں اور قوم کو دوسرے مسائل اور اختلافات پس پشت ڈال کردہشت گردی کے اس عفریت کے خلاف یکجا ہو کر اس کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اُٹھانے چاہیے۔

(جاری ہے)

سید کمال شاہ نے نیشنل ایکشن پلان سمیت خارجہ پالیسیا ں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی کے اُصولوں کے تحت از سر نو پالیسی بنا کر عملی فیصلے اور اقدامات کرنے چاہیے۔ تب جاکر اس خطے میں امن آسکتا ہے ورنہ یہ خطہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا اکھاڑہ بن کر نہ صرف یہ خطہ بلکہ دُنیا بھر میں یہ تباہی پھیل کر امن کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ کیونکہ اس خطے میںدو عالمی طاقتوں کی موجودگی کے علاوہ ایران، پاکستان اور ہندوستان نیو کلیئر ممالک ہیں اور یہ چیز تباہی و بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں امن جرگہ بروز ہفتہ احتجاجی جلسہ بھی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :