دیر بالا کے علاقے عشیرئی درہ میں مسلم لیگ (ن ) کا مقامی کارکن فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 22:51

دیر بالا کے علاقے عشیرئی درہ میں مسلم لیگ (ن ) کا مقامی کارکن فائرنگ ..
داروڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) دیر بالا کے علاقے عشیرئی درہ میں مسلم لیگ (ن ) کا مقامی کارکن فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ واقعات کے مطابق عشیرئی درہ دیدن کے رہائشی محمد علی عرف ماندل کو رات کے وقت گولیاں مار کر قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقتول کے ورثاء نے دو بھائیوں یعقوب،دلبر پسران امیر احمد خان ساکنان بیلہ الماس پر دعویداری کر دی ہے۔دوسری طرف پولیس کے جانب سے کئی گنٹھے گزرنے کے باؤجود ملزمان کے گرفتاری پر احتجاج کیا ہے۔مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر ملک فقیر شہزاد نے بھی گندیگار پولیس سے مطالبہ کیا ہے۔کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :