ضرب عضب آپریشن کے بعد اب تعمیر نو کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، تعلیم صحت ،زراعت اور دیگر شعبوں کے علاوہ پاک فوج اور سول انتظامیہ عوام کے سہولت کے لئے مواصلات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، لگژری بسوں کی شروعات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،کمانڈر205 بریگیڈ عدنان کاخطاب

جمعہ 17 فروری 2017 22:51

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاک آرمی کی تعاون سے شمالی وزیرستان میں لکژری بسیں چلانے کا افتتاح، 205 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر عدنان نے فیتہ کاٹا تقریب میں پورے وزیرستان کے اتمانزئی مشران موجود تھے کوچزکے منیجنگ ڈائیریکٹر ملک حضر حیات کے علاوہ چیف آف وزیرستان ایجنسی ملک نصر اللہ اسسٹنٹ پولیٹکل آفیسر انور خان شیرانی بھی موجود تھے اس موقع پر 205بریگیڈ کے کمانڈر عدنان نے قبائلی مشران پاک فوج کے افسروں جوانوں اور عوام سے خطاب میں کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے بعد اب تعمیر نو کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے تعلیم صحت ،زراعت اور دیگر شعبوں کے علاوہ پاک فوج اور سول انتظامیہ عوام کے سہولت کے لئے مواصلات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے بسوں کی شروعات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کو روزگار کی فراہمی بھی پاک فوج اور سول حکام کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے میرانشاء بازار کی تعمیر نو کیساتھ ساتھ نیو درپہ خیل مارکیٹوں، تجارتی مراکز ،منڈیوں کا بھی درپہ خٰیل قوم کے خواہش پر جلد از جلدسنگ بنیاد رکھا جائے گا اورقبائیلیوں کے خواہشات کے مطابق ان کے مستقبل کے فیصلے ہونگے اس موقع پر درپہ خیل قوم کے مشر ان نے سپاس نامہ پیش کیا فروٹ ویجیٹیبل مارکیٹ منڈی اور دیگر مارکیٹوں کو جلد از جلد تعمیر کئے جائیں اور سمال ڈیمز بنائی جائے پی ٹی سی ایل کی سروس بحال کیا جائے دریائے ٹوچی کے کنارے پر پشتے تعمیر کئے جائیں اور بجلی کا نظام بہتر بنایا جائے اس موقع پر ملک جہانزیب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :