پورے ہزارہ ڈویژن کو سی پیک کی تجارتی گزرگاہ اور صنعتی زون میں بدلا جا رہا ہے‘اکبر ایوب
جمعہ 17 فروری 2017 22:47
(جاری ہے)
اکبر ایوب خان نے کہا کہ پندرہ فٹ چوڑی اور آدھ کلومیٹر لمبی یہ سڑک ملحقہ نورتی پہاڑی کو کاٹ کر بنائی جا رہی ہے جس کیلئے درکار 40لاکھ روپے انکے ایم پی اے کے فنڈ سے مہیا کئے جائیں گے جبکہ اگلے مرحلے میں اسے پختہ کرنے کیلئے نئے مالی سال کی اے ڈی پی سکیم میں شامل کیا جا رہا ہے جس کی بدولت محلہ شمالی کے محصور رہائشیوں کا یو سی ریحانہ کی مین سڑک کے ذریعے تمام بازاروں اور شاہراہوں سے رابطہ ہو جائے گا اور وہ ذاتی گاڑیوں میں گھروں کو پہنچ سکیں گے اکبر ایوب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پی کے۔
50 میں تاریخ کے سب سے زیادہ ترقیاتی کام کئے جس کی بدولت یہاں پسماندگی کا خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ حلقے میں اب کوئی کچی سڑک دیکھنے کو نہیں ملے گی جبکہ یہاں کے تمام ساڑھے تین سو دیہات کے گلی کوچوں کو پختہ کرنے کے علاوہ لنک روڈز کے ذریعے مین شاہراہوں سے جوڑ دیا گیا ہے مشیر مواصلات نے کہا کہ ہری پور کے شہری اور دیہی علاقوں میں تعلیم اور طبی مراکز میں عملے کی حاضری اور سہولیات کی بہتری کی گواہی خود اہل علاقہ دینے لگے ہیں جبکہ آبنوشی اور حفظان صحت سمیت دیگر شہری سہولیات پر بھی پوری توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے علاقے میں کئی زعماء کے گھروں پر جا کر ان کی عیادت بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.