سیکاس یونیورسٹی پشاور اورآئی ایف ایم پی کے مابین یوایس ایڈ کے تعاون سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

جمعہ 17 فروری 2017 22:39

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) دور جدید کے علمی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جہاں مہارت اور اہلیت ہی غالب رہتی ہے نصاب کو دور جدید کے صنعتی، معاشی اور علمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ اس سلسلے میں سیکاس یونیورسٹی پشاور اور -انسٹیٹیوٹ آف فناننشل مارکیٹس آف پاکستان، ’’آئی ایف ایم پی ‘‘((IFMPکے مابین یوایس ایڈ کے تعاون سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے سیکاس یونیورسٹی میں دو روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میںبین الاقوامی تربیتی عملے نے شرکت کی اس پروگرام کا مقصد مختلف اداروں کے سرمایہ کاروں میں علمی بنیاد اور مہارت جیسے باہمی فنڈز، انشورنس کمپنیوں پینشن فنڈ مینجرز اور دیگر مارکیٹ کے شرکاء کا شعور اجاگر کرنا تھا۔

(جاری ہے)

یہ تربیتی پروگرام ورنر رکی،حکومتی مشیر برائے ڈیبٹ پلاننگ فناننشل مارکٹس ڈیولیپمنٹ، جان کرولی، مشیر ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹ فناننشل مارکٹس ڈیولیپمنٹ اور جناب عبدالقیوم ماہر مالیاتی مارکیٹ کی زیر نگرانی منعقد ہوا ۔

تمام ماہرین کے سالہا سال کے قیمتی علمی تجربے سے سامعین بھرپور مستفید ہوئے۔یہ ٹریننگ پروگرام جناب محمد علی خان، سی ای او ، آئی ایف ایم پی ((IFMPکی کتاب برائے سرٹیفیکیشن کورس کی رونمائی پر اختتام پزیر ہوا جنہوں نے سامعین کواچھے مستقبل کے لئے سرٹیفیکیشن کورس کے پروگرام کی افادیت سے آگاہ کیا۔پروفیسر ڈاکٹر ریاض اے خٹک، وائس چانسلر سیکاس یونیورسٹی پشاور نے سیکاس یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، فیکلٹی ممبران اور پیشہ ور صنعتی ماہرین کو گرانقدر معلومات کی فراہمی اور تربیتی نشست کے انعقاد پر آئی ایف ایم پی((IFMP کے تربیتی وفد کا شکریہ ادا کیا اور مہمان گرامی کو سیکاس یونیورسٹی کے سوینیر(souvenir) عطاء کیئے۔

متعلقہ عنوان :