نیشنل ایکشن پلان پر من پسند عمل کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے ‘سہو لت کاروں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریز کی پالیسی نے ملک کو دہشت گرد وں کیلئے آسان ہدف بنا کر رکھ دیا ہے

پاکستان فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمان کی لال شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 22:39

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمان نے سانحہ درگاہ لال شہباز قلندر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من پسند عمل کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے سہو لت کاروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کی پالیسی نے ملک کو دہشت گرد وں کیلئے آسان ہدف بنا کر رکھ دیا ہے صوفیا کا امن و محبت کا پیغام بم دھماکوں سے روکنا ناممکن ہے امریکہ کی سرپرستی میں افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ خطے کو عدم استحکام سے دو چار کر چکا ہے صبر و تحمل کی پالیسی پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے افغان مہاجرین کی فوری واپسی اور افغانستان و ہندوستان کے ساتھ ملحق سرحد یں مستقل بنیادوں پر سیل کر دی جائیں حکمرانوں اور سیاستدانوں کی غیر سنجیدگیوں اور بڑھکوں نے ملک کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی ناپاک خواہش رکھنے والے دشمنوں کو شہ دے رکھی ہے عام پاکستانی عدم تحفظ سے دوچار ہے اور ساری سیکیورٹی اشرافیہ کو بچانے میں لگی ہوئی ہے پانچ دنوں میں آٹھ دھماکے اور سینکڑوں جانوں کا ضیاع کے بعد اب مزید انتظار کے بجائے جارحانہ پالیسی اپنائی جائے ماسٹر مائنڈز کو پکڑنا از حد ضروری ہے تا ہم ملک کے گلی کوچوں میں موجود سہولت کاروں پر گرفت کے بغیر اس مسئلے کا حل ناممکن ہے لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع المناک سانحہ اور پاکستان کی بنیادوں پر کاری ضرب ہے مرکزی و صوبائی حکومت اپنے مفادات کے چکر سے باہر نکلیں اور قوم کی طرف توجہ دیں ملکی باگ دوڑ چلانے والے وزراء جب کا لعدم تنظیموں سے ملاقاتیں کر کے اپنے نرم گوشے کا اظہار کرتے ہیں تو محب وطن پاکستانی اپنی حب الوطنی کے جذبے کو بے مایہ خیال کرنے لگتا ہے قوم کو متحد کرنے کی باتیں آسان ہیں لیکن جب امن و محبت کا پرچار کرنے والوں کی درگاہوں کو ہی خون سے لال کر دیا جائے تو اتحاد برقرار رکھنا جوئے شیرلانے کے مترادف ہو جاتا ہے حکمرانوں کو اپنی نااہلی پر غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی گھر چلے جانا چائیے وہ پاکستان فلاح پارٹی کی طرف سے اعلان کردہ یوم سوگ کے موقع پر مسجد المصطفیٰ میں نماز جمہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :