کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بھتہ کامطالبہ کرنے اور گھرپربارودی مواد سے حملہ میں ملوث ملزم مہادگرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے حاجی غلام اکبر سے بھتہ کامطالبہ کرنے اور انکے گھرپربارودی مواد سے حملہ کرنے میں ملوث ملزم مہاد کوگرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حاجی غلام اکبر ولد محمداکبر سکنہ اچینی بالا پشاورسے نامعلوم ملزمان تحریک طالبان کے نام سے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیکربھتہ کامطالبہ کررہے تھے اورمذکورہ کے گھرپربارودی مواد سے حملہ بھی کیاتھا سی ٹی ڈی پشاورنے دہشتگردی ایکٹ1997کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کرکے تفتیش کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دیا تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کاسراغ لگایا اور وقوعہ میں ملوث ملزم مہاد ولد افتخارحسین سکنہ اچینی بالا پشاورکوبمقام رنگ روڈ بالمقابل ٹوٹل پمپ نزدخوشحال روڈ پشاور سے گرفتارکیاہے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیاہے۔

متعلقہ عنوان :