باجوڑایجنسی ،دونامعلوم دہشت گرد بم نصب کرتے سکیورٹی فورسز اور قبائلی لشکر کی فائرنگ سے ہلاک

جمعہ 17 فروری 2017 22:34

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دونامعلوم دہشت گرد بم نصب کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور قبائلی لشکر کے فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقہ ڈینگی سار ڈمہ ڈولہ میں دو نامعلوم دہشت گرد سڑک کے کنارے بم نصب کررہے تھے کہ اس دوران سکیورٹی فورسز اور قبائلی لشکر کے پہرہ داروں کو شک ہوا اور انہوں نے فائرنگ کرکے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے دہشت گردوں کے لاشوںکوقبضے میں لیکر شناخت کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا۔ دہشت گردوں سے تین عدد گرنیڈ ، ایک عدد ٹائمربم،دو عدد وزنی بم ، تین دڑی بارود اور ایک ہینڈ سیٹ برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :