نیپالی دارالحکومت میں چینی تبت کا نیا سال منایا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 22:32

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چینی تبتی لوسر یا نیا سال جمعرات کی رات نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منایا گیا ، کٹھمنڈو میں چینی سفارتخانے نے چینی تبتی لوسر منانے کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ، نیپال میں چین کی سفیر یوہونگ نے ثقافتی شو کا اہتمام کیا جہاں چین کے فنکاروں کے گروپ نے رقص کے مظاہرے کئے۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے کہا کہ نیپال اور چین پہاڑوں اور دریائوں سے مربوط دوست ہمسائیہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سیاست ، معیشت ، تجارت اور ثقافت میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی تبتی ہم وطن غیر ملکی سرزمین پر رہنے کے باوجود اپنی مادر وطن کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہے ہیں اور انہوں نے نسلی استحکام اور قومی اتحاد میں کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :