خود کش حملوں کیخلاف ملک بھر میں یوم مذمت منایا گیا، حضرت پیر محمد افضل قادری کی ..
تازہ ترین : 1
خود کش حملوں کیخلاف ملک بھر میں یوم مذمت منایا گیا، حضرت پیر محمد افضل ..

خود کش حملوں کیخلاف ملک بھر میں یوم مذمت منایا گیا، حضرت پیر محمد افضل قادری کی سربراہی میں ملک کے اکابر مفتیان نے دہشتگردی اور خودکش حملوں کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔

لاہور + اسلام آباد: (پریس ریلیز 17فروری 2017ء) دہشت گردی اور خودکش حملوں کیخلاف تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مذمت منایا گیا۔ اجتماعات جمعہ کے موقع پر مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں۔ خطباء اسلام نے ”انسداد دہشت گردی“ کے موضوع پر خطابات کئے اور سیہون شریف میں سید سخی عثمان المعروف لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے اور دیگر حالیہ خودکش حملوں کی شدید مذمت کی۔

جبکہ مفتی اعظم پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری کی سربراہی میں سینکڑوں مفتیان کرام نے دہشت گردی اور خودکش حملوں کیخلاف فتویٰ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ خود کش حملے ناجائز، حرام وممنوع ہیں۔ اور ناحق قتل کرنے والوں کیلئے دنیا وآخرت میں سخت سزائیں اور عذاب کی وعیدیں ہیں۔ فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ وطن عزیز کیخلاف اندرونی وبیرونی سازشوں کے خاتمہ کیلئے قوم متحد ہوجائے اور ذمہ دارن وطن ملکی پالیسیوں کی اصلاح کریں۔ اس موقع پر ملک بھر میں خود کش حملوں کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دھماکوں کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 19:21:25

اپنی رائے کا اظہار کریں