چائنا نے سٹاک انڈیکس فیوچرز کے کاروبار پر پابندیاں ختم کر دیں

جمعہ 17 فروری 2017 22:32

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) شنگھائی میں قائم چائنا فنانشل فیوچرز ایکس چینج (سی ایف ایف ای ایکس ) نے جمعرات کو دیر گئے اعلان کیا کہ وہ رسک اور نگرانی کے جائزے کے بعد ٹھوس اور منظم طریقے سے ملکی سٹاک انڈیکس فیوچر ٹریڈنگ پر پابندیاں ختم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے کام کرنے میں سہولت پیدا کرنے کے اقدام کے طورپر سی ایف ایف ای ایکس نے کہا کہ وہ روزانہ سٹاک انڈیکس فیوچر ٹریڈنگ پر زیادہ سے زیادہ حد جمعہ سے دس لاٹس سے بڑھا کر 20لاٹس یعنی دوگنا کر دے گا ، ہیجنگ ٹرانزیکشنز اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگی ، سی ایف ایف ای ایکس ہوشین 300انڈیکس فیوچرز اور ایس ایس ای 50انڈیکس فیوچرز پر نان ہیجنگ ٹرانزیکشنز کیلئے منافع کی ضروریات جمعہ کی کلیئرنگ سے 20فیصد کی کنٹریکٹ مالیت کے 40فیصد سے کم کر دے گا جبکہ سی ایس آئی 500انڈیکس فیوچرز میں 30فیصد کمی کی جائے گی ، ہیجنگ ٹرانزیکشنز کیلئے منافع کی ضرورت 20فیصد تک رکھی جائے گی ، انٹرا ڈے پوزیشن ۔

کلوزنگ کیلئے کمیشن فیس سابقہ 0.23فیصد سے ٹرانزیکشن حجم کے 0.092فیصد تک کم کر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :