پاکستان میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی وارداتیں ’’ را‘‘ کروا رہی ہے ‘بھارت نے پاکستان کے وجود کو ہی دل سے تسلیم نہیں کیا ‘کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتا ‘حکومت انڈیا سے دوستانہ پالیسیوں کا سلسلہ ترک کرے

جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالدکی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 22:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالدنے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارت سے دوستانہ پالیسیوں کا سلسلہ ترک کرے ہندوستان نے پاکستان کے وجود کو ہی دل سے تسلیم نہیں کیا وہ کبھی اس ملک کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا بھارتی خوشنودی کیلئے حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی سے تحریک آزادی کشمیرکو نقصان پہنچ رہا ہے انہیں فی الفور رہا کیا جائے اور مظلوم کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کی جائے پاکستان میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی وارداتیں ہندوستانی خفیہ ایجنسی" را --"کی طرف سے کی جارہی ہیںدہشت گردی کے یہ واقعات بھارت کا پاکستان پر حملہ اور اعلان جنگ ہے پاکستان میںبیگناہوں کا خون بہانے کا مجرم بھارت ہے جس نے کشمیریوں کو بھی خون میں نہلایا ہوا ہے انڈیاکی دہشت گردی کا منہ تو ڑ جواب دیے بغیر وہ ایسی مذموم حرکتوں سے باز نہیں آئے گا وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوںنے کہاکہ بھارت سرکار کشمیر میںظلم و بربریت پر پردہ ڈالنے اور پاکستان کو دبائو میں لانے کیلئے دھماکے کروارہی ہے پاکستان کو کشمیریوں کی مددو حمایت کی سزا دی جا رہی ہے د ہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کیا جائے اور بھارت کو جرات کے ساتھ دو ٹوک و مضبوط پیغام دیا جائے پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنے کے لئے بھارت نے دھماکے کروائے دہشت گردوںکے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اب بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :