دہشتگردی کے خاتمے کے دعوے کدھرگئی لا منسٹرپنجاب رانا ثنااللہ لا لیس منسٹر بن چکا‘ قمرالزمان کائرہ

حکومت عملی طور پر کام کرنا چاہتی ہے تو پھر دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے جان چھڑوائے‘ حکمران صرف اپنے بچوں اور محلات کے گرد سیکورٹی کا حصار بنا کر ملک کو محفوظ سمجھ رہے ہیں ‘ فوجی عدالتوں میں توسیع پر حکومت کے ساتھ تحفظات ہیں پیپلزپارٹی وسطحی پنجاب کے صدر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 22:32

دہشتگردی کے خاتمے کے دعوے کدھرگئی لا منسٹرپنجاب رانا ثنااللہ لا لیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پیپلزپارٹی وسطحی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے دعوے کدھرگئی لا منسٹرپنجاب رانا ثنااللہ لا لیس منسٹر بن چکا‘ اگر حکومت عملی طور پر کام کرنا چاہتی ہے تو پھر دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے جان چھڑوائے‘ حکمران صرف اپنے بچوں اور محلات کے گرد سیکورٹی کا حصار بنا کر ملک کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

شادمان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر حکومت کے ساتھ تحفظات ہیں جب بھی ملک میں قوانین بنے، پیپلزپارٹی کے خلاف بنے، درگاہوں پر دہشتگردی فرقہ وارانہ لہر کو آواز دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دعوے کر رہی تھی کہ ملک میں داعش کا وجود نہیں ہے جو اس کے سرغنہ تھے مارے گئے۔

(جاری ہے)

قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر تی ہے ملک میں بم پھٹنا شروع ہو جاتے ہیں، بلاول بھٹو شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کریں تو حکومتی وزرا تمسخر بناتے ہیں بلاول بھٹو کے بیانات پر چار گھنٹے پریس کانفرنس کرنے والے وزیر داخلہ ملک میں حالیہ دہشتگردی پر خاموش کیوں ہیں حکمران صرف اپنے بچوں اور محلات کے گرد سیکورٹی کا حصار بنا کر ملک کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :