وزیراعظم نے دہشتگردی کے قلع قمع کے عزم کا اظہار کیا ہے، حکومت، پاک فوج اور تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحرک اور یکسو ہو کر دہشتگردوں سے نمٹیں گے ،دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائیگا

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 22:28

وزیراعظم  نے دہشتگردی کے قلع قمع کے عزم کا اظہار کیا ہے، حکومت، پاک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے گذشتہ روز سیہون شریف میں ہونے والے بم خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے دہشتگردی کے قلع قمع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،حکومت اور عسکری قیادت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا ہوکر اقدامات اٹھا رہی ہے،حکومت، پاک فوج اور تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحرک اور یکسو ہو کر دہشتگردوں سے نمٹیں گے ،دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے پرامن اور معصوم شہریوں کو شہید کر رہے ہیں،حکومت اور عسکری قیادت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا ہوکر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض دشمن قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتیں،دشمن سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،انہیں ان مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں سے ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا بلکہ اور بھی قوت سے ان کا خاتمہ کریں گے،حکومت ہر صورت عوام کو تحفظ فراہم کرے گی،حکومت، پاک فوج اور تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحرک اور یکسو ہو کر دہشتگردوں سے نمٹیں گے۔…(خ م+ار)