آزادکشمیربارکونسل نے بھی قاضی صاحبان کی اپ گریڈیشن کامطالبہ کردیاہے‘ ہم جہاں وکلاء کے ساتھ اوردیگرشعبہ جات کے ساتھ انصاف کی بات کرتے ہیں وہاں قاضی صاحبان کے ساتھ بھی انصاف کی بات کرنا ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے ‘ ماتحت کی عدلیہ میں برابری کی بنیادپرانصاف کیاجائے

وائس چیئرمین آزادکشمیربارکونسل شوکت کیانی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) آزادکشمیربارکونسل نے بھی قاضی صاحبان کی اپ گریڈیشن کامطالبہ کردیاہے وائس چیرمین آزادکشمیربارکونسل شوکت کیانی نے صحافیوں ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ قاضی صاحبان کوفوری موجود ہ سکیل سے ون گریڈاپ کیاجائے یہ قاضی صاحبان کامطالبہ 2008ء سے ہے قاضی صاحبان عالم اورلاگریجویٹ ہیں اوردیانت ومحنت سے اسلامی فوجداری قوانین کی تحت فیصلے تحریرکرتے ہیں اوران کے فیصلوں کی عوام میں پزیرائی بھی ہے انہوں نے مزیدکہاہے کہ ماتحت کی عدلیہ میں برابری کی بنیادپرانصاف کیاجائے ہم جہاں وکلاء کے ساتھ اوردیگرشعبہ جات کے ساتھ انصاف کی بات کرتے ہیں وہاں قاضی صاحبان کے ساتھ بھی انصاف کی بات کرنا ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے جب ججوں کے ساتھ انصاف کیاجائے گا توعدلیہ منصف مزاج ہوگی اورجب عدالیہ منصف مزاج ہوگی توعوام کوآسودگی ہوگی اورمعاشرے سے جرائم کاخاتمہ ہوگا انہوں نے کہاکہ کیاوجہ ہے کہ باربارقاضی صاحبان کے مطالبے کے باوجود اورشریعت کورٹ کابجٹ موجود ہونے کے باوجود ان کے ساتھ ناانصافی روارکھی جارہی ہی قاضی صاحبان کایہ حق ہے کہ انہیںدیگرججزکی طرح تمام مراعات دی جائیں تاکہ وہ یکسوئی سے فیصلے کرسکیں بارکونسل قاضی صاحبان کی اس جدوجہدمیں ان کے ساتھ کھڑی ہے ہم نے ہردورمیں جہاں ناانصافی اوربنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو بغیرتفریق کے اس کے خلاف آوازاٹھائی ہے آئندہ بھی یہ فریضہ اداکرتے رہیں گے انہوں نے مزیدکہاکہ بارکونسل آزادکشمیرکسی بھی بنیادی انسانی حق کی پامالی کی صورت میں انصاف کی بات کرنا اپنافریضہ سمجھتی ہے میں میڈیامیں یہ چیزدیکھ رہاہوں کہ مذہبی حلقہ اورمستندعلماء کرام کی طرف سے بھی ایسی بے چینی سامنے آئی ہے جولوگ عدالتوں میں بیٹھ کرلوگوں کے ساتھ انصاف کرتے ہیں وہ خود انصاف کے لیے باربارمطالبات کرتے نظرآتے ہیں اس پرحکومت اورعدلیہ کو سنجیدگی سے سوچناپڑے گا ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت کافرض بنتاہے کہ مسندانصاف پربیٹھے ججزمیں تفریق نہ کرے اورسب کے ساتھ یکساں سلو ک کیاجائے انصاف کے دوہرے معیارسے معاشرے کاتوازن بگڑتاہے اوراحساس محرومی پیداہوتاہے ہم قاضی صاحبان کے اس مطالبے کوبالکل حق بجانب سمجھتے ہیں کہ ان کی اپ گریڈیشن کی جائے اورانہیں ان کے مکمل حقوق دیئے جائیں ۔