آزادکشمیر کا پرامن خطہ اپنی مثال آپ ہے ‘علامہ تصور الجوادی پر قاتلانہ حملہ اس خطہ کی فضاء کو خراب کرنے کی سازش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی‘اس بزدلانہ اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے

ْسابق ممبر کشمیر کونسل مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما انجینئر رفاقت حسین اعوان کا بیان

جمعہ 17 فروری 2017 22:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سابق ممبر کشمیر کونسل مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا پرامن خطہ اپنی مثال آپ ہے ۔علامہ تصور الجوادی پر قاتلانہ حملہ اس خطہ کی فضاء کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے ۔جو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔اس بزدلانہ اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کا عزم میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں پورا ہوگا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے واضح پیغام کے بعد اب پاکستان دشمنوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ۔آزادکشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں جو گھنائونا کھیل رہی ہیں ۔

عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے ۔آزادکشمیر میں بھی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔اس کی ہر مکتبہ فکر نے منہ توڑ جواب دے کر امن دشمنوں کو بھرپور جواب دیا ہے ۔علامہ تصور الجوادی کسی متکبہ فکر سے نہیں بلکہ ان پر چلنے والی گولی ہم سب کے سینہ میں لگی ہے ۔ہم سب بھائی ہیں اور اس بھائی چارہ کی فضاء کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :