سہون شریف خود کش حملہ افسوس ناک ہے ‘مٹھی بھر دہشتگردوں نے ملک کا سکون برباد کر دیا ‘ خود کش حملوں میں بھارت کی منظم سازش شامل ہے‘بے گنا لوگوں کو شہید کیا گیا‘لاہور واقعہ اور کراچی میںدہشت گردی ایک ہی دشمن کی کارروائی ہے

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی سیہون خودکش دھماکے کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 22:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ کراچی سہون شریف دربار پر خود کش حملہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔مٹھی بھر دہشت گردوں نے ملک کا سکون برباد کر دیا ہے ۔ خود کش حملوں میں بھارت کی منظم سازش شامل ہے ۔بے گنا لوگوں کو شہید کیا گیا ۔لاہور واقع اور کراچی میںدہشت گردی ایک ہی دشمن کی کارروائی ہے۔

صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سیکورٹی کو مزید سخت کرئے اور دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری محمد اشرف نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا سرچ آپریشن ، سیکورٹی کو سخت کرنا اور تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا دہشت گرد اور ملک دشمن کچھ عرصہ کے لیے غائب ہو گئے تھے لیکن اب دوبارہ ان کی سازشیں شروع ہو گئی ہیں ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی قوم اور کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام ،امن کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :