ممتاز عالمی اردو ادبی جریدہ ’’ انشاء ‘‘ شائع ہو گیا

جمعہ 17 فروری 2017 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)برصغیر پاک وہند کے کہنہ مشق اور شہرہ آفاق شاعر ، ادیب ، صحافی ، دانشور ، محقق اور سفر نگار ف۔س اعجاز کے زیر ادارت کولکتہ (بھارت ) سے شائع ہونیوالے عالمی اردو معیاری ادب کا جریدہ ماہنامہ انشا ء کا تازہ شمار ہ شائع ہو گیا ، سرورق نئے سال کے مبارکباد کے ساتھ ایک خیال آفرین تصویر کے پس منظر میں ف۔

س اعجاز کی نظم سے مزین ہے ، جنوری اور فروری کے شمارے میں پاکستان اور بھارت کے ممتاز ادیبوں کے بارے میں غیر ملکی مصنفین کے خیال افروز مضامین اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے حوالے سے ممتاز کشمیری ادیب جناب غلام نبی خیال کی تاثر انگیز نظم’’ شہیدوں کے مزار ‘‘ پر مشتمل ہے ،ممتاز اور نوجوان شعرا ء کی منظومات کے علاوہ افسانے اور انشائیے بھی شمارے کی زینت ہیں ، علامہ اقبال کی غزلیہ شاعری ، فیض کی شاعری ،علی سردار جعفری کے افسانوں ، انتظار حسین کے علاوہ دیگر مضامین قارئین کے ادبی ذوق کے ترجمان ہیں ، خط و کتابت اور مضامین کی ترسیل ماہنامہ انشاء ۔

(جاری ہے)

انشاء پبلیکشنز 25-Bذکریا سٹریٹ کولکتہ ۔700073پر کی جاسکتی ہے ، ای میل ایڈریس[email protected]ہے ، اس مرتبہ کے شمارے کی ایک نمایاںخصوصیت یہ ہے کہ اس میں شائع شدہ مطبوعات کے مصنفین کی تصاویر الگ صفحے پر شائع کی گئی ہیں ، بھارت میں نوٹ بندی پالیسی کے حوالے سے گفتنی کے عنوان سے فکر انگیز اداریہ رقمطراز ہے -