سیہون شریف میں مزار میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر زائرین کاشدید احتجاج

مظاہرین نے پویس پر پتھرائو کیا اور پولیس وین سمیت گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی

جمعہ 17 فروری 2017 22:25

سیہون شریف میں مزار میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر زائرین کاشدید احتجاج
سیہون شیریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سیہون شریف میں مزار میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر زائرین کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے پویس پر پتھرائو کیا اور پولیس وین سمیت گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر زائرین کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا،زائرین نے پویس پر پتھرائو کیا اور پولیس موبائل وین سمیت گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے ڈی ایس پی آفس کا گھیرائو بھی کیا گیا،زائرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیاجائے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :