خیبرپختونخوا میں تخت بھائی فلائی اوو پر کام تیزی سے جاری ہے،شیخ آفتاب

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور عوام کی خواہش پر پل کی چوڑائی میں اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے پل کی تکمیل میں تاخیر ہوئی،پل کی لاگت کا تخمینہ 5.8ارب سے بڑھ کر 8ارب سے زائد ہوگئی ہے،فلائی اوور کو دو ماہ مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کاسینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس پر جواب

جمعہ 17 فروری 2017 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تخت بھائی فلائی اوو پر کام تیزی سے جاری ہے،خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور عوام کی خواہش پر پل کی چوڑائی میں اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے پل کی تکمیل میں تاخیر ہوئی،پل کی لاگت کا تخمینہ 5.8ارب سے بڑھ کر 8ارب سے زائد ہوگئی ہے،فلائی اوور کو دو ماہ مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے توجہ دلائو نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کیا جمعہ کو ایوان میں سینیٹر سیدشبلی فراز نے خیبرپختونخوا میں تخت بھائی فلائی اوور کی تکمیل پر توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ تخت بھائی فلائی اوور کی تعمیر جب ہم بچے تھے اس وقت شروع ہوئی تھی لیکن اب تک مکمل نہیں ہوئی،لوگوں کو شدید مشکلات ہیں،پل کو کراس کرنے کیلئے آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے،خیبرپختونخوا کے لوگوں کو شائد سزا دی جارہی ہے کہ انہوں نے کیوں نہیں مکمل کیا،30دسمبر کی تاریخ دی تھی لیکن کیوں نہیں مکمل ہورہا ہے لگتا ہے ایک سال مزید لگ جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے توجہ دلائو نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ تخت بھائی فلائی اوور پر 2013میں اس منصوبہ کا آغاز کیا تخمینہ 5.8 ارب تھا،اس کی چوڑائی کم رکھی گئی تھی جب کام شروع ہوا تو وہاں کی تاجر تنظیموں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت لوگوں نے خواہش کا اظہا کیا کہ اس کی چوڑائی میں اضافہ کیا جائے،ابتدائی منصوبہ پر اگر کام کرتے تو یہ اب تک مکمل ہوجاتا،چوڑائی میں اضافہ کرنے کی وجہ سی8 ارب سے زائد ہوگیا ہے،کام تیزی سے جاری ہے اور دو ماہ میں کام مکمل ہوجائے گا۔…(خ م+وخ)

متعلقہ عنوان :