لاہور، تیسرا ترک پلاسٹ ویٹرنز گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ

عامر کیبلز نے ٹوٹلی کرکٹ کو 7 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 17 فروری 2017 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) تیسرے ترک پلاسٹ ویٹرنز گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ عامر کیبلز اور ٹوٹلی کرکٹ کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا جو کہ عامر کیبلز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹوٹلی کرکٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

محمد شاہد نے 37، خالد حبیب 28 اور راجہ کاشف نے 17 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عامر کیبلز کی جانب سے ریحان رئوف نے 3/20، جاوید خان 2/14، قیصر ندیم 2/25، اکبر علی 1/22، یاسین چیمہ 1/24 اور شکیل ملک نے 1/29 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں عامر کیبلز نے 20.5 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ عامر الیاس بٹ نے 25، صہیب فیصل64 رنز ناٹ آئوٹ جبکہ افضل شاہ نے 43 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ٹوٹلی کرکٹ کی جانب سے فلم سٹار شان شاہد نے 2/47 اور علی شان نے 1/27 وکٹ حاصل کیں۔ قیصر وحید، محمد آصف امپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سی ای او گولڈن بناسپتی محمد سلمان خان نے افضل شاہ کو ان کے شاندار کھیل پر مین آف دی میچ کا انعام دیا جبکہ عامر الیاس بٹ ہمراہ تھے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :