پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع، 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے: ڈی جی آئی ایس پی ار

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 19:14

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل آصف غفور کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کیے گئے کومبنگ آپریشنز کے دوران 100 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ جبکہ بڑے پیمانے پر اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے جسے دہشت گردی کی کاروائیوں کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن ..

متعلقہ عنوان :