روس کے ساتھ فوجی تعاون کا امکان نہیں، امریکا

جمعہ 17 فروری 2017 22:16

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) امریکا نے کہا ہے کہ فی الوقت روس کے ساتھ فوجی تعاون کا امکان نہیں ہے ،بڑھنے کا راستہ تلاش کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں ہونے والی نیٹو سمٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع جمیز میٹسنے کہا کہ فی الوقت ہم فوجی سطح پر روس سے شراکت کے لیے تیار نہیں تاہم سیاسی رہنما رابطہ کریں گے جبکہ آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کریں گے۔

جبکہ ا س سے قبل روسی وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے ماسکو میں اعلان کیا کہ پینٹاگون سے تعاون دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہیں جیمز میٹس نے کہا روس کو پہلے اپنے آپ کو 'ثابت کرنا ہوگا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کر ے گا ، جس کے بعد ہی روس سے امریکا اور نیٹو قریبی تعلقات کا سوچیں گے۔

(جاری ہے)

جیمز میٹس کے مطابق روس کو بین الاقوامی قانون کے مطابق چلنا ہوگا جیسے ہم دنیا کی تمام اقوام سے توقع رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت شام میں امریکی اتحادی فورسز داعش سے مقابلے میں مصروف ہیں، جب کہ روسی فوج مختلف علاقوں میں شامی صدر بشارالاسد کی حامی فورسز کی معاونت کر رہی ہے۔جیمز میٹس کا مزید کہنا تھا کہ انہیں 'معمولی شک' ہے کہ ماسکو نے متعدد انتخابات میں دخل اندازی کی، تاہم پینٹاگون چیف نے امریکا کے حالیہ انتخابات کا نام لینے سے گریز کیا۔خیال رہے کہ امریکی خفیہ ایجنسیاں روسی حکومت پر ہیکنگ کا الزام عائد کرتی ہیں، جس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم دستاویزات کو لیک کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن کو شرمندہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :