کراچی ، سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ میں 9دہشتگرد ہلاک تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے تھا

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں سیکیورٹی آپریشنز میں مجموعی طور 59دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا

جمعہ 17 فروری 2017 22:15

کراچی ، سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ میں 9دہشتگرد ہلاک تعلق کالعدم جماعت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ میں 9دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کا تعلق جماعت الاحرار سے تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کا تعلق جماعت الاحرار سے تھا۔واضح رہے کہ دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں میں اضافے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز تیز کئے جس کے نتیجے میں 59دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیاہے…(خ م)

متعلقہ عنوان :