چمن،مرکز ی انجمن تاجران کے وفد کی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے ملاقات

چمن سے کوئٹہ شاہراہ پر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیاجائیگا ، مجید خان اچکزئی کی یقین دہانی

جمعہ 17 فروری 2017 22:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) مرکز ی انجمن تاجران ودکانداران چمن کے ضلعی چیئرمین حبیب اللہ خان اچکزئی کی قیادت میں وفد نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجیدخان اچکزئی سے ملاقات کی ملاقات کرنے والوں میں سٹی صدر عبدالشکور اچکزئی ،بصیر اچکزئی ، حسن خان اچکزئی اور حاجی قیوم جان شامل تھے وفد نے مجید خان اچکزئی کو چمن کے مسائل سے تفصیلاً آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ چمن آفس نادارا کی کارکردگی نہ ہونے کے برابرہے لوگوں کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے جا رہے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے عوام کوتنگ کرنا روز کا معمول بن گیا ہے انہوںنے مزید کہاکہ چمن سے کوئٹہ شاہراہ پر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے تاکہ عوام اور تاجر برادری کومشکلات نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مجید خان اچکزئی نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ان مسائل پر ہم نے کام شروع کیا ہے اور ان مسائل کو جلد سے جلد حل کرینگے اس کے علاوہ اس پر مزید بھی کام جاری رکھیں گے ملاقات کے آخر میں وفد نے مجید خان اچکزئی کا شکرا دا کیا ۔

متعلقہ عنوان :