Live Updates

حکمران امریکی ویزے کے پیچھے بھاگنے کی بجائے ملک ٹھیک کریں ،ْ عمران خان

جمعہ 17 فروری 2017 22:00

حکمران امریکی ویزے کے پیچھے بھاگنے کی بجائے ملک ٹھیک کریں ،ْ عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ٹرمپ کے ویزابند کرنے کے بیان کو اچھا کہا تو سب نے شور مچا دیا تاہم حکمران امریکی وزیرے کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنا ملک ٹھیک کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے ظلم کے خلاف آوازبلند نہیں کی اور نا انصافیاں قبول کرلیں اس کی ذمہ داری میں پڑھے لکھے لوگوں پر ڈالتا ہوں انہیں ملک کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تھا، جب ہم دیکھ رہے تھے کہ ظلم ہوتے جارہے ہیں اورایک انسان وزیراعظم بنتا ہے اور چوری کرنا شروع کرتا ہے اپنے خاندان کو آگے لے کر جاتا ہے تو کیوں نہیں لوگ اس کے خلاف کھڑے ہوئے، ملک کو غلط سمت میں جاتے دیکھ کر ملک کے تعلیم یافتہ طبقے کو کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ میں نے لفظ دستاویزات وزیراعظم کی تقریر سے سیکھا، ان کی دستاویزات قطری ون اور قطری ٹو ہیں، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں لکھی ہوئی تقریر پڑھی وہ تو اوباما کے سامنے بھی لکھا ہوا ہائے ہیلو بولتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹرمپ کے ویزابند کرنے کے بیان کو اچھا کہا تو سب نے شور مچا دیا، اگر ٹرمپ ویزا نہیں دیتا تو پتا نہیں کیا ہوجائے گا، ہم ٹرمپ کے ویزے کے پیچھے دوڑنے کے بجائے اپنے ملک کا نظام کیوں نہیں ٹھیک کرتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :