محکمہ داخلہ پنجاب کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں خود کش حملے کا خدشہ

دہشت گردوں نے جڑواں شہروں میں تخریب کاری کے لیے اسامہ ولد علی محمد نامی خود کش بمبار کو تیار کیا ہے ،ْ حساس اداروں کی رپورٹ

جمعہ 17 فروری 2017 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خود کش حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں خود کش حملے کا خطرہ ہے، حساس اداروں کو پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں نے جڑواں شہروں میں تخریب کاری کے لیے اسامہ ولد علی محمد نامی خود کش بمبار کو تیار کیا ہے جس کے لیے کوئٹہ کے رہائشی غزالی نامی شخص نے دہشت گرد کو معاونت فراہم کی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گرد حملے کے خدشے کے پیش نظر اہم عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔

متعلقہ عنوان :