کورکمانڈر راولپنڈی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، سلامتی کی صورتحال ،دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے مختلف پہلوئوں پرغور

دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے سرچ آپریشنز ‘ٹارگٹڈ آپریشن اور کومنبگ آپریشنز مزید تیز کیے جائیں ،ْاجلاس میں فیصلہ

جمعہ 17 فروری 2017 21:57

کورکمانڈر راولپنڈی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، سلامتی کی صورتحال ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)کور کمانڈر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ دہشت گردوں اور انک سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے سرچ آپریشنز ‘ٹارگٹڈ آپریشن اور کومنبگ آپریشنز مزید تیز کیے جائیں۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر راولپنڈی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سلامتی کی حالیہ صورتحال کا جائزہ اور دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے مختلف پہلوئوں پرغور کیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور انک سہولت کاروں کے مکمل خآتمے کے لئے سرچ آپریشنز ‘ٹارگٹڈ آپریشن اور کومنبگ آپریشنز مزید تیز کیے جائیں ۔اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن میں سرچ اور کومنبگ آپریشن بڑھانے اور سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔