آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت خطہ کی تعمیروترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے، راجہ مشتاق احمدمنہاس

جمعہ 17 فروری 2017 21:54

برنالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) آزادجموں و کشمیرکے وزیراطلاعات سیاحت وانفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ مشتاق احمدمنہاس نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کے ویژن کے مطابق خطہ کی تعمیروترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔ آزادکشمیرکے عام انتخابات میں حلقہ برنالہ کے عوام نے کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کوکامیاب کرکے میاںمحمد نواز شریف اورراجہ محمدفاروق حیدرخان کوسرخروکیاہے۔

اب مسلم لیگ ن کی ذمہ داری ہے کہ وہ حلقہ برنالہ میں آزادکشمیرکے دیگرحلقوں سے بڑھ کرتعمیروترقی کرے گی۔ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کی آزادکشمیراور کشمیری عوام سے گہری ہمدردی ہے اسی وجہ سے انھوں نے اپنے موجودہ عرصہ اقتدارمیں 24 بار آزادکشمیر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں حقیقی معنوںمیں تبدیلی لارہے ہیں۔ آزادکشمیرکوکرپشن فری معاشرہ بنائیں گے اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت آزادکشمیرکوڈیجیٹل کشمیر میں تبدیل کریں گے اور آزادکشمیرکو سیاحت کامرکز بنائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے کرنل (ر) وقار احمد نور کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ سابقہ حکومت نے کرپشن کی ایسی داستانے قائم کیں جس کے باعث الیکشن میں عوام نے انھیںمسترد کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ کادورختم ہوگیاہے۔ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہرشعبہ میں اصلاحات نافذ کردی ہیں۔

پورے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کاآغاز ہو چکا ہے۔ لوگ حقیقی معنوں میں تعمیروترقی زمین پردیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہماری حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے کے خلاف کام کیے تو ہم عوامی عدالت سے ہی اپنااحتساب کروائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ،ممبران اسمبلی میں کوئی کرپٹ شخص نہیں ہے نہ ہی کسی کی شہرت پرکوئی دبا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی اور کابینہ کے ممبران درد دل رکھنے اور مخلص لوگوں کی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایسے اقدامات اٹھارہے ہیں جس سے عوام میں سیاست پراعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے لوگوں کویقین دلایاکہ کرنل (ر)وقاراحمدنور کے حلقہ میں تعمیروترقی ترجیح بنیادوں پرکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :