ر اجہ فا روق حیدر خا ن ایک تا ریخی مینڈ یٹ لیکر وزیر اعظم بنے ہیں، عا رف سر فراز ایڈووکیٹ

جمعہ 17 فروری 2017 21:54

ر اجہ فا روق حیدر خا ن ایک تا ریخی مینڈ یٹ لیکر وزیر اعظم بنے ہیں، عا ..
بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) صدر ڈسٹر کٹ با ر ایسوسی ایشن بھمبرچوہدری عا رف سر فراز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ر اجہ فا روق حیدر خا ن ایک تا ریخی مینڈ یٹ لیکر وزیر اعظم بنے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آئین اور قانو ن کے مطا بق حکومت کی ابتدا کی اورمیر ٹ کی بحا لی ،مختصر با صلا حیت کا بینہ ،پی ایس سی کی تشکیل محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ ، کوا لٹی آف ایجو کیشن بڑ ھا نے کیلئے بر ٹش کو نسل کے سا تھ معا ہد ہ ،کفا یت شعاری سے ریاستی خزانے میں اربوں رو پے کی بچت ،فیملی کو رٹس کی منظوری دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ،سی پیک جیسے عظیم اقتصادی منصو بہ میں بھمبر کو شامل کرنے پروزیر اعظم محمد نواز شریف ،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر،سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سمیت ان کی پوری ٹیم کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں تحر یک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے وزیر اعظم کے طور راجہ فاروق حیدر خان عوامی خدمت اور نئی سیاسی روایات کو متعارف کروایا۔

(جاری ہے)

بر ہا ن وانی کی شہادت نے تحر یک آزادی کو نئی زند گی دی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میںریاستی دہشت گر دی کر رہا ہے ،بھارتی فوج کی بربریت کی وجہ سے کشمیر مقتل اور با رود کا ڈھیر بن چکا ہے ،دنیا کو آنکھیں کھولنی چاہیے بھارتی وزیر اعظم جموں میں ہندوئو ں کو آباد کرکے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔