جاپان کی لعل شہباز قلندر مزار پر خود کش حملہ کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

جمعہ 17 فروری 2017 21:51

جاپان کی لعل شہباز قلندر مزار پر خود کش حملہ کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) جاپان نے لعل شہباز قلندر مزار پر خود کش حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان وزارت خارجہ جاپان کی جانب سے جاری ایک بیان میں جاپان حکومت نے جمعرات کو مزار لعل شہباز قلندر پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس المناک سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔

جاپان حکومت نے سانحہ کے شہداء کے لواحقین سی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وجہ کوئی بھی ہو لیکن دہشت گردی کے کسی بھی فعل کا کوئی جواز نہیں۔ جاپان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ جاپان نے حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :