چنیوٹ,مٹھی بھردہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو متحد ہو نا ہو گا،مولانا الیاس احمد چنیوٹی

جمعہ 17 فروری 2017 21:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)مٹھی بھردہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو متحد ہو نا ہو گاپچھلے پانچ دنوں میں لگا تار خودکش دھماکے ملک دشمن عناصر کروا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا الیاس احمد چنیوٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسر ے سے لڑنے کی بجائے ہمیں دہشت گردوں کے خلاف ہمیںمتحد ہو کر لڑنا ہو گا حکومت اورسیکورٹی ادارے اپنا کام سر انجام سے رہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو بھی متحد ہونا ہو گالاہور اور دربار سخی شہباز قلند پرحملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے مٹھی بھر دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کاروئی ہونی چاہیے ان دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے گذشتہ پانچ دنوں میں ہونیوالے دھماکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے