چنیوٹ,وطن عزیزمیں حالیہ دہشت گردی کی لہر پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہی, سیدحیدر رضاشاہ

حکومت مصلحت پسندی کو ترک کرے اور نیشنل پلان پر سختی سے عملدرآمد کروائے انتہا پسندی کے بیج بونے والے مدارس اورافراد کیخلاف فوری ایکشن لے ,تحریک اہلسنت پاکستان کے صوبائی چیف آرگنائزر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 21:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) وطن عزیزمیں حالیہ دہشت گردی کی لہر پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے حکومت جواب دے کر کب تک ہم وطن عزیز سے لاشوں کے ڈھیر اٹھاتے رہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک اہلسنت پاکستان کے صوبائی چیف آرگنائزر سیدحیدر رضاشاہ نے دربار سختی لعل شہباز قلندر ؒ پر دھماکہ بم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت مصلحت پسندی کو ترک کرے اور نیشنل پلان پر سختی سے عملدرآمد کروائے اورپورے ملک میں دہشت گردوں کے سیلپر سلز سہولت کاروں کالعدم تنظیمات اورجہاد کرنے کے نام پر دہشت گردی کرنے والے عناصر اور انتہا پسندی کے بیج بونے والے مدارس اورافراد کیخلاف فوری ایکشن لے ۔

جب تک حکومت فورشیڈول کے افراد اورکالعدم تنظیمات کو کھلی چھٹی دے گی اوردہشت گرد اور غیر ملکی ایجنڈوں پر کار بند افراد کو خود مرعاتوں سے نوازے گی بدلے میں پوری قوم لاشوں کے انبار اٹھاتی رہے گی صوبائی حکومتیں محکمہ اوقاف کے ذریعے مزارات کی آمدنی تو لینا جانتی ہیں مگر مزارات مقدسہ کو فول پروف سکیورٹی دینے میں ناکام ہے مزارات کے گلوں سے نکلنے والی آمدنی وزراء بیوروکریسی کی عیاشیوں اوربزرگان دین کے فکر کے خلاف ذہنیت رکھنے والے افراد کی مالی اعانتوں میں صرف ہوتی ہے جو قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

اولیاء کاملین کے مزارات کو نشانہ بنانا سوچی سمجھی سازش ہے جوکہ وطن عزیز میں صوفیا ء کی تعلیمات پر عمل پیرا افراد کو تشدد کا راستہ اپنانے پر مجبور کررہی ہے ۔آخر میں بم دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کی بلندی درجات اورزخمیوں کیلئے دعائے صحت کی گئی ۔اس موقع پر ضلعی صدر عاشق حسین رضوی ،ْذوالفقار علی نیازی ،ْساجد علی قادری ،ْصاحبزادہ نعیم رضا ،ْپیر حافظ فیض رسول رضوی ،ْخالد حمیدرضوی ،ْرانا فقیر حسین قادری ،ْسید تنویر حسین شاہ ،ْرانا ذوالفقار رضوی ودیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :