ایبٹ آبا میں داعش کی وال چاکنگ،حساس ادارے حرکت میں آگئے ، چارافراد گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 21:47

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) داعش کی جانب سے ایبٹ آباد میں وال چاکنگ۔ حساس ادارے حرکت میں آگئے۔ سیکورٹی ہائی الرٹ۔ اس ضمن میں مصدقہ ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے سلہڈ، بنک الفلاح جب پل برانچ اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے اطراف میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔ وال چاکنگ کی اطلاع ملنے پر حساس ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔

اور وال چاکنگ کرنیوالے افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ایبٹ آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ تمام پولیس اہلکاروں بشمول ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تمام کیلئے بلٹ پروف جیکٹ ، ایس ایم جی بندوق ساتھ رکھنے، ہیلمٹ پہننے کاحکم جاری کیاگیاہے۔ جبکہ پانچ سے زائد پولیس یاسیکورٹی اہلکاروں کا ایک جگہ پر جمع ہونے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

دریں اثناء اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے وال چاکنگ کروائی گئی ہے۔ حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے وال چاکنگ کرنے کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :