حملہ آور مختلف ہتھکنڈوں سے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے، جے سالک

جمعہ 17 فروری 2017 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے سہون شریف میں ہونے والے خود کش حملے میں اسی سے زائد قیمتی جانوں کے ز یاں پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہون شریف پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حملہ آور انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور وہ مختلف ہتھکنڈوں سے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیںلیکن اس برے وقت میں ہم سب کودشمن کے خلاف متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی ملک کو درپیش اہم مسائل میں سے ایک ہے جس کو جڑ سے ختم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے زیاں پر دلی افسوس ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ خدا ہمارے ملک کو تمام مصیبتوں سے محفوط رکھے اور ہمارے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے۔اس موقع پر انہوں نے سہون شریف دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبر جبکہ زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :