نیب نے نرگس سیٹھی کو سینڈک کرپشن سکینڈل میں طلب کر لیا
بطور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم گیلانی نرگس سیٹھی نے سینڈک منصوبہ کے ایم ڈی مسٹر سنجرانی کی تعیناتی میں اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا
جمعہ 17 فروری 2017 21:37
(جاری ہے)
نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نرگس سیٹھی نے بطور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم اپنے سرکاری اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور ایک ایسے شخص کو ایم ڈی سینڈک پراجیکٹ تعینات کیا تھا جو مروجہ اہلیت کے معیار پر پورا ہی نہیں اترتا تھا۔
نرگس سیٹھی نے ان کے تعیناتی کے آرڈر جاری کرتے ہوئے اپنے مائنڈ ہی استعمال نہیں کیا تھا جس کی بنا ء پر نیب نے ان سے وضاحت طلب کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نرگس سیٹھی کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ مسٹر سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک پراجیکٹ لگانے کی اپنی ذاتی وضاحت پیش کرے۔ نیب حکام نے کہا ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سنجرانی مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے تھے اس لئے ان کو اس اہم سکینڈل میں ملزم قرار دیا جائے گا جبکہ نرگس سیٹھی کے مستقبل کا فیصلہ ان کی وضاحت کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔ نرگس سیٹھی ، یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ طاقتور افسر کے طور پر ابھری تھی اور پاکستان میں انہی کا طوطا بولتا تھا ۔ یاد رہے کہ غیر قانونی تعیناتیوں پر یوسف رضا گیلانی جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں غیر قانونی تعیناتی کی نیب حکام اعلٰی پیمانے پر تحقیقات کر رہا ہے۔۔۔( علی/رانا مشتاق)مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.