کراچی : مبینہ نقب زنی کی وارداتیں ، آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 17 فروری 2017 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ڈیفنس بخاری کمرشل میں مبینہ نقب زنی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے پولیس تفتیش اور کرائم سین پر اٹھائے گئے اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی ساؤتھ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ نقب زنی کی واردات سے متاثر ہونے والے دفاتر کے عہدیداران /اسٹاف سے ملاقات کرکے وقوعے کی تمام تر تفصیلات اور ان کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کے جملہ امور کو مؤثر بناتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ ایس ایچ او کو خصوصی ٹاسک دیا جائے ۔#

متعلقہ عنوان :