دنیا کو امن کا درس دینے کے حوالے سے مشہور سندھ دھرتی پر حملہ سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، چیئرمین ضلع کونسل کراچی

جمعہ 17 فروری 2017 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد /وائس چئیرمین محمد رفیق جت نے کہا کہ دنیا کو امن کا درس دینے کے حوالے سے مشہور سندھ دھرتی پر حملہ سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے گزشتہ چند روز میں پورے ملک میں دھماکے بھارتی ناپاک عزائم کو ظاہر کرتے ہیں پورے قوم ان سے گھبرانے والی نہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سہوھن میں خود کش حملے اور پورے ملک میں دھماکوں کے خلاف دعائیہ وہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈی ای فضل محمود گل ، پی ایس او گل حسن بلوچ افسر مالیات خان محمد ملک ،،ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ دیگر افسران وعملہ بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ یہ حملے پاکستان کی سا لمیت پر حملے ہیں ان کا جواب دینے کے لئے تمام اکائیاں یک جان ہیں پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنے ملک کے دفاع کے لئے سیسیہ پلائی دیور بن کے دشمن سے بدلہ لیں گئے آخر میں پاکستان کی سا لمیت اور سہوھن اور دیگر خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی دعا مفتی محمود رضوان نے کیں۔

#

متعلقہ عنوان :