بہاول پور, عبادت گاہوں ، مزارات، بازاروں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گرد سفاک درندے ہیں،ظفر محمود اعوان

معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے وحشی درندوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ

جمعہ 17 فروری 2017 21:31

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) عبادت گاہوں ، مزارات، بازاروں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گرد سفاک درندے ہیں،معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے وحشی درندوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور ظفر محمود اعوان ،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ریحان بن جاویدنے گزشتہ روز سانحہ سہیون خود کش دھماکے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطہ میںدھماکے کی شدید مذمت ، دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدرد ی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں- دہشت گردوں کو معصوم پاکستانیوں کے بہائے گئے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہو گا، بیرونی اشاروں پر سفاک دہشت گرد حملہ آوروں نے ایک بار پھر آگ و خون کا کھیل دوبارہ شروع کردیا ہے لیکن سول و عسکری قیادت امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ایک لمحہ کیلئے بھی غافل نہیں ہے اورایسے بچے کُچے عناصر کو کچل کر ہی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :