پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈائون

لاہور کے تمام ٹائونز میں چھاپے ، 70ہزار کے جرمانے، 56 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ جاری گوجرانوالہ میں48، ملتان میں 34اور راولپنڈی میں 48ہزار کے جرمانے، 147کوبہتری کے نوٹس پہلے مرحلے میں آگاہی، تربیت اور نوٹس بہتری نا لا نے والوںکے خلاف سخت کاروائی ہو گی‘ نورالامین مینگل

جمعہ 17 فروری 2017 21:05

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈائون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے کلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلے میں لاہور کی ٹیموں نی تمام ٹائونز میں کاروائی کرنے ہوئے راوی ٹائون میںکالا خطائی روڈ پر وانیافوڈ انڈسٹریزکوملازمین کی ناقص جسمانی حالت، فوڈپراسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی،پروڈکشن میں گندے کپڑوں کی موجودگی، ملازمین کے نامکمل میڈیکلز،اشیاء خوردونوش کو براہ راست فرش پر پیک کرنے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 15ہزار روپے جرمانہ جبکہ جواد کریانہ اینڈ جنرل سٹور،گوگا جنرل سٹور، طارق نان شاپ ،فخر ملت پان شاپ ،شہزاد افریدی نان شاپ اورلاثانی جنرل سٹورکو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

سمن آباد ٹائون میں فتح شیر روڈ پر سردار پولٹری ٹریڈرز، عدنان پولٹری پوائنٹ، شیرِ ربانی چکن، بی ایم چکن سیل پوائنٹ، خلیل چکن سیل پوائنٹ کو سلاٹرنگ ہائوس میں کون سسٹم استعمال نہ کرنے جبکہ وارث نہاری،نیو خواجہ پکوان سنٹر،اچھا ملک شاپ،داتا غریب نواز ہوٹل،ملک ہوٹل اور سٹی میرج ہال کو بہتری کا تفصیلی نوٹس جاری کیا۔گلبرگ ٹائون میںایم ایم عالم روڈ پر ضیافت ریسٹورنٹ کوچکن کو پائوں کی سطح پر رکھنے، FIFOسسٹم نہ ہونے، گندے پنکھوںاور گندے فریزرز،کیچن میں کھلی گندی نالیوں اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر 20ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

فیروز پور روڈ پر چلڈرن ہسپتال میں کیفے ٹیریا کوپروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی، گندی مکسنگ مشینوں، کھلی گندی نالیوں اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر 5ہزار روپے جرمانہ جبکہ فیروز پور روڈ پر چلڈرن ہسپتال ٹک شاپ،ماسٹر برگر، کریم جوس کارنر، چکن بریانی اور گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال کینٹین کو بہتری کے احکامات جاری کیے۔داتا گنج بخش ٹائون میں ڈیوس روڈ پردین تکہ ریسٹورنٹ کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،زائدالمعیاد دہی استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص حالات پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

نشتر ٹائون میں فیروز پور روڈ پر راشد لطیف میڈیکل کالج کیفے ٹیریا کو فریزرز میں گندگی، بیکری آئٹمز پر تاریخ اجراء موجود نہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا۔کچا جیل روڈ پر میاں اعظم نقشبندی مرغ چنے کو ڈش واشنگ کے لیے سرف استعمال کرنے، فوڈ سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے،ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر 5ہزار روپے جرمانہ جبکہ سنٹرل پارک میڈیکل کالج کیفے ٹیریا،لاہوری نان شاپ،مکی بیکری، فرینڈز پان شاپ کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

عزیز بھٹی ٹائون ضرار شہید روڈ پر خان مٹن چنے اینڈ نان شاپ کو واشنگ ایریا گندہ ہونے،ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے 10ہزار روپے جرمانہ جبکہ طاہر پان شاپ، اسلم پان شاپ،منا چنے والا، بسم اللہ پان شاپ، المدینہ ملک شاپ اور حافظ سویٹس لال کھوہ،حافظ کوزی حلیم کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

واہگہ ٹائون جلو موڑ پر حیدری جوس کارنراور مکہ ٹاور ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ س1،1ہزا رروپے جرمانہ، فیصل شریف کریانہ سٹور،شیخ منظور جنرل سٹور،صدیق جنرل سٹور، القائم کریانہ سٹور،علی ہجویری نان شاپ ،ساحل جنرل سٹور،اتفاق کولڈ کارنر،محمود جنرل سٹور،رحمانی سٹور، سعید سٹور، ملک سویٹس اور الیاس کریانہ سٹور کو بہتر ی اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

شالیمار ٹائون چائنہ سکیم روڈ پر تنویر احمد ہوٹل، راجپوت ہوٹل ، اللہ مالک پان شاپ، مہر ندیم لڈو پیٹھی والااور ماشاء اللہ جنرل سٹور، مزید بھگونت پورہ میں واقع علی ہجویری پان شاپ کوبہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں48، ملتان میں 34اور راولپنڈی میں 48ہزار کے جرمانے اور 147 فوڈ پوائنٹس کوبہتری کے نوٹسجاری کیے گیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ پہلے مرحلے میں آگاہی، تربیت اور نوٹس دی گیے ہیں ،قوانین پر عمل نا کرنے اور بہتری نا لا نے والوںکے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :