یاسمین راشد کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

جمعہ 17 فروری 2017 20:59

یاسمین راشد کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملے میں قیمتی جانوں ..
ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے درسگا ہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کی ، یہ ایک بزدلانہ اور شرمناک حملہ ہے، پوری قوم خون کے آنسوں رو رہی ہے ، شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انسانیت کے دشمن اپنے آخری انجام سے نہیں بچ سکتے ، قوم اپنے اتحاد اور یکجہتی سے ان دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادے گی،دہشتگر د قوم کے عز م کو کمزور نہیں کر سکتے ، تمام حکومتیں عوام کے جانوں مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، امن اور ملک کی خاطر اپنی جانیں دینے والے شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائے گی، پاکستان ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنے گااور تمام وسائل کو برئوے کار لاکر زخمیوں کی ہر ممکن طبی امد اد فراہم کریں دعا کرتے ہے اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یا ب کریںاورمتاثرہ خاندانوںکو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا ء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :