ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد کا مو جودہ ملکی دہشت گر دی کی لہر کے پیش نظر ضلع بھر کے مختلف علا قوں کا دورہ

اہم مقاما ت، اہم تنصیبا ت، ریڈزون سمیت، مسا جد و اما م با ر گا ہو ں کی سیکو ر ٹی کو چیک کیا ، پولیس افسران کو سیکور ٹی ہا ئی الر ٹ رکھنے کاحکم

جمعہ 17 فروری 2017 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے مو جودہ ملکی دہشت گر دی کی لہر کے پیش نظر ضلع بھر کے مختلف علا قوں کا دورہ ، اہم مقاما ت، اہم تنصیبا ت، ریڈزون سمیت، مسا جد و اما م با ر گا ہو ں کی سیکو ر ٹی کو چیک کیا اور پولیس افسران کو سیکور ٹی ہا ئی الر ٹ رکھنے کے احکا ما ت جا ری ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے سیکور ٹی انتظاما ت کا خود جا ئزہ لیا اورمو جو دہ ملکی د ہشتگردی کے واقعات کے بعد وفاقی دارالحکو مت میں ایک جا مع حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا اور زونل افسران کو ہد ایت کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں سیکور ٹی انتظاما ت کو خود چیک کر یں اور موجو د ہ حالا ت کے مطا بق افسران و جو انو ں کو بریف کر یں ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسلام آ با د نے آ ج خود ایف ایٹ کچری ، سر کا ری و غیر سر کا ری دفاتر، تنصیبا ت ، ڈپلو میٹیک انکلیو ، ریڈ زون ، اہم مقاما ت ،مساجد ، اما م با ر گا ہو ں اور مزاروں جس میں بر ی اما م ، سخی شاہ محمو د دربا ر کے علا وہ تعلیمی اداروں ، میڈ یا ہا وسز اور پر یس کلب کا دورہ کر تے ہو ئے وہا ں سیکور ٹی اقداما ت کا جا ئزہ لیا ۔ انہو ں نے پولیس افسران کو مو قع پر سیکور ٹی ا قداما ت کو مو ثر بنا نے کی ہد ایت کر تے ہو ئے کہا کہ کو ئی گا ڑ ی ، مو ٹرسائیکل یافرد بغیر چیکنگ کے نہ گزرے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی برداشت نہیں کیا جا ئے گی ۔

انہو ں نے پولیس افسران کو ہد ایت کی ہے کہ پا کستان رینجرز کے ساتھ مل کر گشت کے نظا م کو مزید سخت کیاجا ئے ، داخلی و خا رجی راستو ں پر چیکنگ سخت کیا جا ئے ۔ اس طر ح زونل پولیس افسران نے اپنے اپنے علا قوں میں سیکو ر ٹی کو چیک کیا ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو ہر حا ل میں یقینی بنا نے کے لیے سخت اقداما ت اٹھا ئے گئے ہیں تا کہ ملک دشمن عنا صر کے مذموم مقاصد کو نا کا م بنا یا جا سکے۔

انہو ں نے پولیس افسران کو ہد ایت کی ہے کہ وہ ضلع بھرمیں سر پر ائز چیکنگ کر یں اس سلسلے میں پولیس کو اضا فی نفری بھی مہیا کیا جا ئے گی ۔انہو ں نے پولیس افسران کو ہد ایت کی ہے وہ قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں سے ملکر سر چ آ پر یشنز کو جا ری رکھیں اور اس عمل میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے۔ انہو ں نے شہر یو ں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گر د کے ما حول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سر گر می پر مقامی پولیس کو اطلا ع دیکر ایک محب وطن شہر ی ہو نے کا ثبو ت دیں ۔

متعلقہ عنوان :