اغواء کے مقدمے میں دو ملزمان کی ضمانت منسوخ ،پولیس نے ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 17 فروری 2017 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے اغواء کے مقدمے میں دو ملزمان کی ضمانت منسوخ کر دی ،پولیس نے ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس نے ناظم اور رمضان پر اغواء کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے فاضل عدالت کے رو برو موقف اپنایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ قصور میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج ہے لہٰذادرخواست ضمانت مسترد کی جائے۔عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی دونوں ملزمان نے فرار ہونے کے لئے دوڑ لگا دی تاہم پولیس نے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :