مال روڈ پر احتجاج، جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پرپابندی کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری

جمعہ 17 فروری 2017 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج، جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پرپابندی کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11اپریل کو جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارشیرازذکاء ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مال روڈ پر ہر طرح کے جلوس نکالنے،احتجاج یا دھرنا دینے کے خلاف دفعہ 144نافذ ہے۔فاضل عدالت کی جانب سے بھی مال روڈ پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہے مگر اسکے باوجود مال روڈ پر جلسے جلوس ،احتجاج ،دھرنے اور ریلیاں نکالنا معمول بن چکا ہے۔مال روڈ پر پابندی کے باوجودادویہ ساز اداروں اور میڈیکل سٹورز مالکان نے احتجاج کیا اور اس دوران دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا۔مال روڈ پر احتجاج عدالتی فیصلے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔استدعا ہے کہ مال روڈ پر جلسے،جلوسوں اور احتجاج کو روکنے کے حوالے سے جاری شدہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :