سرگودھا, جمعہ کے روز ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس کے اضافی دستے تعینات

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے ناکے ،سخت چیکنگ کی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 20:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) جمعہ کے روز سرگودھا سمیت ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس کے اضافی دستے تعیناتی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے ناکے، تمام انٹر چینجز سے ضلع میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر چیکنگ کے سخت انتظامات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ دہشتگردی کی لہر اور علی الصبح صوبہ میں دو دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی تھی، نماز جمعہ کے اوقات میں اندرون شہر کی تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس کے علاوہ رضا کاروں اور مساجد کی جانب سے بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

سڑکوں کے قریب مساجد کے راستوں کو نماز جمعہ کے وقت بند کر دیا گیا تھا جبکہ اہم امام بارگاہوں کے باہر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی، ضلع میں داخل ہونے والی تمام انٹر چینجوں پر پولیس کے اضافی دستے تعینات کیے گئے جو داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی جامع تلاشی اور مسافروں کی جانچ پڑتال کر رہے تھے، اسی طرح ضلع کے تمام داخلی راستوں پر اضافی دستے بھی تعینات کیے گئے تھے۔ جو رات گئے تک اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :