دہشتگردی کی لہر، وزیر اعظم اور چاروں وزراء اعلیٰ، گورنرز اعلیٰ افسران کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 فروری 2017 20:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد وزیر اعظم پاکستان اور چاروں وزراء اعلیٰ، گورنرز اور اعلیٰ افسران کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر وزیر اعظم، وزراء اعلیٰ عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور اگر کسی جگہ جانا بھی مقصود ہو تو اس جگہ سے کلیئرنس لینا ضروری ہو گی۔