سرگودھا، حساس داروں اور پولیس کی کارروائی ، دو دہشتگرد ہلاک اسلحہ اور بارود کی بھاری مقدار برآمد

جمعہ 17 فروری 2017 20:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) حساس داروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاگیا۔ جن سے اسلحہ اور بارود کی بھاری مقدار برآمد، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مٹھہ معصوم کے قریب پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو کار سواروں کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا، لیکن انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جس کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مٹھہ معصوم کے قریب دونوں ملزمان کو گھیر لیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ دوسری طرف سے بھی فائرنگ شروع کر دی گئی، تا ہم پولیس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے دونوں دہشتگرد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے ملزمان کی لاشیں قبضہ میں لے لی اور جامع تلاشی کے بعد کار میں سے رائفل اور بارود بھی برآمد کر لیا۔ دہشتگردوں کی لاشیں قبضہ میں لے کر انہیں پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو لایا گیا جہاں پر پولیس کی کڑی نگرانی میں انکا پوسٹمارٹم کروایا گیا۔ تا ہم سی ٹی ڈی پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے مشاورت کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :